منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

ملک بھر میں 8 لاکھ سے زائد بی ٹیک ڈگری ہولڈر انجینئرز کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، احتجاج اور دھرنے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 7  فروری‬‮  2020 |

حیدرآباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے حکم پر وفاقی اور صوبائی محکموں سے عہدوں سے ہٹائے گئے بی ٹیک ڈگری ہولڈر انجینئرز کا مسئلہ اب تک حل نہ ہوسکا جس کی وجہ سے ملک بھر میں 8 لاکھ سے زائد بی ٹیک ڈگری ہولڈر انجینئرز کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے، نیشنل ٹیکنالوجی کونسل ایکٹ اور انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹ کے سروس اسٹرکچر کو فوری منظور کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے،

مطالبات منظور نہ کئے گئے تو 9مارچ کو اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر پر احتجاج کریں گے اور دھرنا دیا جائے گا۔پاکستان بی ٹیک آرنرز انجینئرز ایسوسی ایشن حیدرآباد کے چیئرمین محمد ارشد قریشی حیدرآباد پریس کلب میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اطہر جاوید‘ محمد علی جعفری‘ امداد حسین سولنگی‘ عامر‘ مقبول قریشی‘ محمد اکرم اور دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے تھے، محمد ارشد قریشی اور اطہر جاوید نے بتایا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل نے بھی بی ٹیک انجینئروں کو سول انجینئرنگ کے عہدوں پر قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں عدالت کے ایک حکم پر عملدرآمد کرکے دوسرے حکم کی دھجیاں اڑاتے ہوئے خالی ہونے والے سول انجینئرنگ کے عہدوں پر دوبارہ او پی ایس پر 18 سے 20 ویں گریڈ کی پوسٹوں پر جونیئر افسران کو مقرر کیا جارہا ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان انجینئرنگ کونسل نے سپریم کورٹ کے حکم کی غلط تشریح کرتے ہوئے بی ٹیک ہولڈرز انجینئرز کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خالی ہونے والی سول انجینئرنگ کے عہدوں پر18سے 20 گریڈ کی پوسٹوں پر جونیئر افسران کو مقرر کرکے نااہلی کی نئی تاریخ رقم کی ہے جبکہ پاکستان بی ٹیک آنرز ایسوسی ایشن بی ٹیک ہولڈرز انجینئروں کو سول انجینئرنگ کے عہدوں پر قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے

وفاقی اورتمام چاروں صوبائی حکومتوں کو سپریم کورٹ کے آرڈر کے حوالے سے لیٹر بھی جاری کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل بی ٹیک ہولڈرز انجینئروں کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے تاکہ بی ٹیک انجینئر زعہدوں پر مقرر نہ ہوسکیں،انہوں نے خبردار کیا کہ اگر 7مارچ2020ء تک سروس اسٹرکچر اور ایکٹ منظور نہیں ہوا تو ہم ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے 9مارچ کو مظاہرہ کریں گے اور دھرنا دیں گے اس کے بعد بھی مطالبات منظور نہیں ہوئے تو پھراحتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…