جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فضائی سفر بھی مہنگا، حکومت نے بیرون ملک سفر کرنے والے ہر مسافر سے 28 سو روپے ٹیکس وصول کرنے کا اعتراف کرلیا

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایوان بالا اجلاس وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں سے 2800 روپے فی مسافر ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، اندرون ملک سفر کرنے والوں سے یہ ٹیکس اب نہیں لیا جاتا۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں

انہوں نے کہا کہ 1982ء میں ابتدائی طور پر بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں سے 10 ڈالر فی مسافر کے حساب سے یہ ٹیکس لاگو کیا گیا تھا تاہم بعد میں اسے 2800 روپے کر دیا گیا۔غلام سرور خان نے کہاکہ اندرون ملک مسافروں سے پہلے پانچ سو روپے ٹیکس لیا جاتا تھا لیکن اب یہ ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ پی آئی اے کے اخرجات اور خسارے میں کمی ہوئی ہے پی آئی اے خسارہ 2018ء میں 32ارب جبکہ 2019ء میں گیارہ ارب تک لاچکے ہیں اس موقع پر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پی آئی اے خسارہ 32ارب سے 64ارب ہونے جارہا ہے اس کے جواب میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ ائیرمارشل کی بطور سی ای او تعیناتی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیائیرفلائٹ میں فرسٹ ایڈ کی سروس موجود ہے کراچی سے حیدرآباد تک فلائٹ سروس بحال کرنے کا کوئی پلان نہیں۔گڈ گورننس کی وجہ سے پی آئی اے کے مالی خسارے اور اخراجات میں کمی اور آمدن میں اضافہ ہوا2015سے 2018 تک کا آڈٹ مکمل کرلیاگزشتہ حکومت میں ایس ای سی پی نے پی آئی اے کو دیوالیہ فہرست میں ڈال دیا تھاایس ای سی پی نے پی آئی اے کو دیوالیہ ہونے والے اداروں کی فہرست سے نکال دیا ہے غیر آڈٹ اعدادوشمار کے مطابق پی آئی اے کو 2019 میں 11ارب کا خسارہ ہوااندورنی انٹرنینمنٹ نظام کی کی نیلامی میں شفافیت کو ترجیح دی گئیپری کوالیفائی کمپنی کو نہ ہی کام دیا گیا اور نہ ادائیگی کی گئی معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…