پاکستان نے مزید دو عالمی دہشت گردوں پر مکمل پابندی عائد کر دی، سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کا فیصلہ

7  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کا فیصلہ کرتے ہوئے مزید دو عالمی دہشتگردوں پر مکمل پابندی عائد کر دی،دہشتگردوں میں امادو بیری، امادہ کوفہ شامل، تعلق مالی، تنظیم نصرت الاسلام و المسلمین سے ہے،دونوں دہشتگرد سلامتی کونسل کی خصوصی کمیٹی کی فہرست میں شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نصرت الاسلام و المسلمین مغربی افریقہ میں قائم عسکریت پسند تنظیم ہے،دونوں دہشتگردوں کے پاکستان داخلے، بطور راہداری استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی،دہشتگردوں کے ہر قسم کے اثاثہ جات منجمد، اسلحے کی فروخت پربھی قدغن ہوگی،پاکستان کا کوئی فرد، ادارہ یا تنظیم کسی قسم کی مالی معاونت نہیں کر سکے گا،پاکستان کے بینکنگ، نان بینکنگ، اسٹاک مارکیٹ ذرائع کیساتھ مالی و معاشی تعلقات استوار نہیں ہو سکیں گے،پاکستان سے کوئی فرد یا ادارہ چندے کے ذریعے فنڈز اکھٹا نہیں کر سکے گا،سلامتی کونسل کی داعش، القاعدہ پابندیوں کی کمیٹی نے 4 فروری کو دونوں دہشتگردوں کو فہرست میں شامل کیا،دہشتگردوں کے تمام افراد، گروپس اور اداروں کے فنڈز، اثاثے یا معاشی وسائل فوری منجمد ہوں گے،وزارت خارجہ نے حکم نامے میں سلامتی کونسل کی 15 قراردادوں کا حوالہ دیا،پابندی کا فیصلہ، سلامتی کونسل کی قرارداد 2368 (2017) کے پیراگراف 1، چارٹر باب 7 کے تحت کیا گیا،قرارداد 1333 (2000) کے پیراگراف 8 (سی)، 1390 کے پیراگراف 1 اور 2 کے (2002) کا حوالہ بھی شامل،قرارداد 1989 (2011) کے پیراگراف 1 اور 4، قرارداد 2253 (2015) کے پیراگراف 2 کا حوالہ بھی شامل ہیں جبکہ قراردادوں کے تحت تمام ممالک داعش اور القاعدہ، وابستہ افراد، گروہوں اور اداروں کے خلاف اقدامات کے پابند ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…