بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

آئی ایم ایف نے پاکستان کو معاشی خود مختاری سے محروم کردیا، بجٹ میں عوام کی جیبوں پر کتنے سو ارب اضافی ٹیکس کا بوجھ ڈالا جائے گا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)تحریک لبیک پاکستان نے آئی ایم ایف کے پروگرام ای ایف ایف کیخلاف وائٹ پیپر جاری کردیا۔نیا منی بجٹ عوام پر مزید 200ارب روپے کے اضافی ٹیکس کا بوجھ ڈالے گا۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو معاشی خود مختاری سے محروم کردیا ہے۔حکومت آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں آلہ کار بن گئی ہے۔آئی ایم ایف کا ای ایف ایف پروگرام معاشی بہبود کیلئے نقصان دہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کے رہنما پروفیسر یونس قادری نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مفتی عابد قادری،مہر محمدقاسم،حامد افضل اور محمد مطیب ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے مزید کہا پاکستان میں ترقی کی شرح بے روزگاری کو بڑھارہی ہے اور افراط زر بہت زیادہ ہو گیا ہے۔ملک کی حلال معیشت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مستدفین بے بسی کا شکار ہو رہے ہیں اور ٹیکس کی محصول کو اصولی طور پر علاقی اور بین الاقوامی سود خوروں کے رباکی ادائیگی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔اس مرحلے پر پاکستان کی عالمی معیشت سے منسلک کرنے کا مطلب اسکول عالمی کساد بازاری کے دھانے پر چھوڑ دیا جائے۔چین میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ کساد بازاری کا سامنا بھی ہے۔خود آئی ایم ایف نے بھی پیش گوئی کی ہے کہ عالمی نمود کی شرح 2020 میں دو فیصد سے تجاوز نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہا 2013اور 2016کے ای ایف ایف پروگرام کی طرح موجودہ پروگرام معاشی استحکام کا ایک غلط تصور بھی دیتا ہے۔معاشی استحکام کیلئے پیداواری صلاحیت میں اضافے کی ضرورت ہوتی ہے۔آئی ایم ایف کے پروگرام میں ان چیلنجوں کا ذکر موجود نہیں ہے۔تحریک لبیک پاکستان ایک متبادل پروگرام پیش کرتی ہے۔جس میں سود کی ادائیگیوں کو مسترد کرنے اور آڈٹ کرنے اور اصولی قرضوں کی ذمہ داریوں کی تجدید پر زوردیا جائے۔انہوں نے مستحکم ملکی معیشت کی ترقی پر بھی زور دیا۔جس میں گھریلو طلب میں اضافے،ٹیکسوں کے بوجھ کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے۔مالیاتی شعبہ اور مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات میں قربت اور ان ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کو فروغ دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…