جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

اپوزیشن کی 6جماعتیں مل گئیں، نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن کی چھ جماعتوں نے تحفظ آئین پاکستان کے نام سے نئی تحریک شروع کرنے کااعلان کردیا جس کے مطابق 19مارچ کوتحفظ آئین پاکستان کے عنوان سے لاہور میں جلسہ،یکم مارچ کونشن سنٹراسلام آبادمیں اجتماع،23مارچ کوکراچی میں جلسہ ہوگاجبکہ جے یو آئی (ف) کے رہنمااکرم درانی نے کہاہے کہ رہبر کمیٹی آج بھی قائم ہے،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو ہم نے نہیں چھوڑا انہوں نے فاصلہ بڑھایا ہے اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اکرم درانی کی رہائش گاہ پرمنعقدہوا

اجلاس میں جے یو پی کی جانب سے ڈاکٹر جاوید، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا عتیق الرحمن،پختونخواہ ملی پارٹی کے عثمان کاکڑ،قومی وطن پارٹی کے عدنان وزیر ودیگرنے شرکت کی مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی کواجلاس میں نہیں بلایاگیااجلاس کے بعد اکرم درانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کے گھر چھ جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس ہوا تھا اس اجلاس کے بعد چھ جماعتوں کا یہ اجلاس بلایا گیا ہے ہماری نئی تحریک کا نام تحفظ آئین پاکستان ہوگا۔ چھ جماعتوں کی تفصیلی مشاورت ہوئی ہے ہم نے انیس مارچ کو تحفظ آئین پاکستان کے نام سے بڑے جلسے کا اعلان کرتے ہیں یکم مارچ کو کنونشن سنٹر اسلام آبادمیں بڑا اجتماع کریں گے تمام مکاتب فکرسمیت بارکونسلز کے عہدیداران صحافتی تنظیموں اور مزدوروں کی تنظیموں کو بلائیں گے، حکمرانی آئین کے مطابق ہو تو ہر ادارہ درست کام کرتا ہے مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کا احاطہ بھی کنونش میں کیا جائے گا آئین پاکستان کے ساتھ مہنگائی بیروزگاری اور دیگر معاملات بھی ہوگی دعوت نامہ 6 جماعتوں کے طرف سے جاری ہوگااس کے بعد 23 مارچ کراچی میں بڑا جلسہ عام ہوگا کوشش ہے تمام لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں جہاں آزادی اظہار کی آزادی ہو اب جاندار اور شاندار تحریک سامنے آئے گی جس میں ملک کا بچہ بچہ شریک ہوگا *پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو ہم نے نہیں چھوڑا انہوں نے فاصلہ بڑھایا ہے

میڈیا کے ذریعے ناراضگی کا اظہار کیا لیکن کوئی معقول رابطہ انہوں نے نہیں کیا ہر جماعت کے ایسے افراد کو دعوت دینگے جو آئین کی بالادستی کیلئے کام کرتے ہوں سیاست میں کبھی راستے بند نہیں ہوتے،انہوں نے کہاکہ ن لیگ کا پلیٹ فارم پارلیمان کے اندر ہے پارلیمنٹ میں کون ن لیگ کا ساتھ دیگا یہ فیصلہ پارلیمانی لیڈرز کرینگے رہبر کمیٹی کے غیر فعال ارکان آج یہاں موجود نہیں رہبر کمیٹی آج بھی قائم ہے بس تین جماعتیں ساتھ نہیں پنجاب نے آزادی مارچ میں مولانا کا بھرپور استقبال کیا تھا پنجاب کے استقبال کو دیکھتے ہوئے نئی تحریک کا آغاز پنجاب سے کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…