جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

بیمار اور مردہ مرغیوں کے بعد عوامی صحت کاایک اور دشمن مافیا سرگرم، موسم بدلتے ہی خطرناک کام شروع کر دیا گیا

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) موسم بدلتے ہی جعلی کولڈ ڈرنکس مافیا سرگرم ڈائریکٹر جنرل پنجاب فو ڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں مختلف برانڈز کی جعلی کولا ڈرنکس بنانے والا پروڈکشن یونٹ سیل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے8 لاکھ لیٹر جعلی کولا ڈرنکس کی تیاری کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

غنی کالونی شاہدہ آبادلاہور میں کارروائی کے دوران مختلف برانڈز کی جعلی بوتلیں، لیبل اور ڈھکن بنانے والا پروڈکشن یونٹ پکڑ ا گیا۔ امجد لیبلنگ یونٹ سے لاکھوں کی تعدادمیں جعلی بوتلیں، ڈھکن اور لیبل برآمدکرتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیاہے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران معروف انٹرنیشنل برانڈز کے جعلی لیبلز اور ڈھکن بنانے والی ڈائیز بھی برآمد کر لیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ویجیلینس ٹیم نے ریکی کر کے پروڈکشن یونٹ کا سراغ لگایا۔جعلی لیبل اور ڈھکن فروخت کا ریکارڈ برآمد کرکے جعلی بوتلوں کے خریداروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے۔عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ جعلی بوتلوں پر کی جانے والی اصل جیسی دلکش نقل پیکنگ عام عوام کی پہچان میں نہیں آتی۔انہوں نے واضح کیا کہ خوراک کے کاروبار میں جعل سازی اور دھوکہ دہی کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…