اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ کی جھوٹی خبر چلانے پر پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کو جرمانہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی تنخواہ میں اضافہ کے متعلق جھوٹی خبر چلانے پر پیمرا نے نیو ٹی وی چینل کو دس لاکھ جرمانہ کر دیا۔ نجی ٹی وی نے چند دن قبل یہ خبر بریک کی تھی کہ وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ د و لاکھ سے بڑھا کر چھ لاکھ کر
دی ہے ۔ جس پر حکومت نے اس خبر کا سخت نوٹس لیا تھا ۔ تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پیمرا کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورز ی پر نجی ٹی وی چینل کو دس لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نےایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنے گھر میں رہتا ہوں ، اپنا خرچ خود کرتا ہوں اور جو تنخواہ مجھے ملتی ہے اس سے میرا گزارہ نہیں ہوتا ۔
اتنے اے ٹی ایمز کی موجودگی میں بھی عمران احمد نیازی کی 2 لاکھ تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتا ،
وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم عمران کی تنخواہ میں 6لاکھ اضافہ کی منظوری دے دی ،
اب غریب عوام کا وزیراعظم تمام مراعات سمیت 8 لاکھ روپے تنخواہ لے گا نواز شریف برا تھا
جو تنخواہ نہیں لیتے تھے pic.twitter.com/r8UnwfoIuZ— ????????? میاں ثاقب (“مہرزادہ”شیرِپنجاب) (@mianpmln) January 30, 2020