جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت اور امریکہ کی بدمعاشیوں کا توڑ، پاکستان سمیت 5 ممالک کے اتحاد کی تجویز، اتحادی بلاک خطے میں کیا اہم کام کر سکتاہے؟ دھماکہ خیز تجویز دیدی گئی

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سنی تحریک کے جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ پاکستان،چین،روس، ایران اور ترکی کا اتحادی بلاک خطے کی بدتر حالت کو یکسر بدل سکتا ہے،خطے میں غربت اور جہالت کے ڈیرے ہیں،جنگوں سے ملک تو فتح کئے جا سکتے ہیں مگر بندو ق کی نوک پراقوام کے دل پر حکومت قائم نہیں کی جاسکتی،تعلیم کافقدان،غربت کا بحران جہالت خطے کو مزید تباہی و بربادی طرف لے جا رہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان،ایران،چین، ترکی اتحادی بلاک بنا کر معیشت کی بہتر خطے کی ترقی کیلئے کام کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت دنیا کو تیزی سے تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے،اقوام متحدہ کی پر اسرار خاموشی قابل تشویش امر ہے۔ اقوام متحدہ کا مسلمانوں کے ساتھ رویہ جانبدرانہ اور غیر حقیقت پسندانہ ہے سلامتی کونسل میں موجود قرار دادوں کو سرد خانے سے نکال کر مسئلہ کشمیر کو فوری طور پر حل کرنا ہوگا،بھارت میں موجود مسلمانوں اوردیگر اقلیتوں کو شہریت سے محروم کرنا عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے دنیا کو نوٹس لینا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چین، پاکستان، ترکی، ایران اور روس پر مشتمل تگڑا اتحاد بنانے کی کوششوں کا آغاز ہو گیا، خطے میں نیا اتحاد بنانے کے لیے ایران نے آواز بلند کر دی ہے، پاکستان میں ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے 5 ممالک پرمبنی بلاک کے قیام کی تجویز پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ 5 رکنی بلاک سے خطے کے مسائل کے حل میں مدد اورتعاون بڑھے گا۔ایک انٹرویو کے دوران پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کا کہنا تھا کہ خطے کے بہترمستقبل کے لیے پاکستان، ترکی، روس، چین، ایران پر مبنی بلاک بنایا جا سکتا ہے۔ اقتصادی تعاون تنظیم خطے میں اقتصادی ترقی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…