بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

’’ہیلتھ سسٹم ایسا ہو کہ ڈاکٹر باہر نہ جائیں بلکہ ہمارے دور کی طرح واپس آئیں‘‘ عوام کو بنیادی سہولیات دینے کیلئے حکومت کیا کرے ؟ پرویز الہٰی نے مشورہ دیدیا

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہیلتھ سسٹم ایسا ہونا چاہئے کہ ڈاکٹر پاکستان سے باہر نہ جائیں بلکہ ہمارے درکی طرح واپس آئیں۔ وہ گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے صدر سلیمان حبیب چودھری کی قیادت میں ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے عہدیداروں پر مشتمل وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ

عوام کو بلاامتیاز طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل حل ہونے چاہئیں اور انہیں بھی دل لگا کر مریضوں کی خدمت کرنی چاہئے۔ وفد میں ڈاکٹر نادر بٹ صدر وائی ڈی اے، ملک منیر احمد صدر پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف، شیخ محمد نصرت، ڈاکٹر جعفر نقوی، ڈاکٹر مدثر مرزا، ڈاکٹر محمود الحسن، ڈاکٹر حسنین احمد، ڈاکٹر سعود افضل، ڈاکٹر عثمان، ڈاکٹر احتشام، ڈاکٹر نقاش، ڈاکٹر عبدالرحمن، سٹاف نرس زاہدہ، شبانہ، ثوبیہ، لبنیٰ یاسمین، فرزانہ یاسمین، شمشاد نیازی، نیلم شہزادی، شازیہ مجید، فاخرہ الیاس اور میڈم رضیہ شامل تھیں۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے صدر نے سپیکر کو تفصیل سے اپنے مسائل و مطالبات سے آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ صحت سمیت تمام شعبوں میں موجود خامیوں کو دورکرنا حکومت کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ ینگ ڈاکٹر بیرون ملک ملازمت کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں تشویش کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، ہسپتال میں جانے والے مریض کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ ان کی دلجوئی بھی ہونی چاہئے، یہ نہیں کہ ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض پڑے ہوں، ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنے مسائل و مطالبات کیلئے آئے روز ہڑتال پر ہوں، ہیلتھ سسٹم کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…