جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی زائرین کو بغیر پاسپورٹ کرتارپور آنے کی اجازت دینے سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 7  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ بھارتی زائرین کو بغیر پاسپورٹ کرتارپور آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، موجودہ طریقہ کار کے تحت بھارتی زائرین پاسپورٹ دکھا کر صبح سے شام تک راہداری کا دورہ کر سکتے ہیں،84 تنظیموں کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا گیا ہے،انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 337 افراد کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد ہے۔ جمعہ کو وقفہ سوالات ک

ے دور ان وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے بتایاکہ بغیر پاسپورٹ زائرین کو آنے کی اجازت دینے کی ایک تجویز زیر غور ہے،اس تجویز پر وزارت خارجہ سے مفصل رائے لی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ طریقہ کار کے تحت بھارتی زائرین پاسپورٹ دکھا کر صبح سے شام تک راہداری کا دورہ کر سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ سیکیورٹی ادارے جسمانی اور الیکٹرانک سیکورٹی نظام کے تحت زائرین کی آنے اور جانے کی نقل و حرکت کی نگرانی کرتے ہیں۔ اعجاز شاہ نے بتایاکہ بھارتی زائرین کو پاکستان کی طرف نہ جانے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ کنٹرول روم سے کیمروں کی نگرانی کے ذریعے راہداری کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی جاتی ہے۔ اجلاس کے دور ان وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایاگیا کہ 84 تنظیموں کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا گیا ہے،انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 337 افراد کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد ہے۔ مسلم لیگ (ن)کی رکن اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے کہاکہ چار ماہ پہلے سوال جمع کرایا جواب اب آیا ہے،اب کرتار پور کا سوال اپنی اہمیت کھوچکا ہے۔ وزیر مملکت علی خان نے کہاکہ واقعی چار ماہ پہلے سوال آیا تھا،ایسا نہیں ہونا چاہیے،ہزاروں سوال آتے ہیںلیکن جان بوجھ کر تاخیر نہیں کئے جاتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…