اسلام آباد (این این آئی)سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کرونا وائرس سے متعلق بتایا ہے کہ ابھی تک کسی شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، اگر خدانخوستہ کرونا وائرس آگیا تو اس سے نمٹنے کیلئے ایک اعلی سطح کی ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی ۔ جمعہ کو قائد ایوان شبلی فراز نے بتایا کہ اگر خدانخوستہ کرونا وائرس آگیا تو اس سے نمٹنے کے لئے ایک اعلی سطح کی ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک کسی
شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، ائیر پورٹس پر سنٹرز قائم کئے گئے ہیں اور خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سینیٹرشبلی فراز نے کہاکہ تمام ایئرپورٹ پر قائم ہیلتھ ڈیسک مسافروں کی اسکریںننگ کر رہے ہیں ، تمام ہسپتالوں میں ہیلتھ یونٹ اور آئسولیشن روم بنائے گئے ہیں ۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ این آئی ایچ نے کرونا کی ڈائیگناسٹک ٹیسٹنگ شروع کردی ہے ، چین میں 31 ہزار افراد کرونا وائرس کی تشخیص جبکہ 6 سو سے زائد اموات ہوئیں۔