کراچی(این این آئی)شاہراہ فیصل تھانے میں لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ملزمان کے اہم انکشافات سامنے آگئے ، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی سائبر کرائم ٹیم نے چھ دسمبر کو اولڈ سٹی ایریا میں جعلی دفتر اور افسر پکڑنے اور ملزمان حمزہ اور حزیفہ کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا تھا ، گرفتار ملزمان نے بیان دیا ہے کہ کے بعد ایف آئی اے کی چھ دسمبر کو ہونے والی کاروائی مشکوک ہوگئی ، متاثرہ لڑکو ں نے الزام عائد
کیا ہے کہ ہم نے شکایت درج کر ائی تھی کہ ہماری بہن کو تنگ کیا جا رہا ہے ،ہمیں بعد میں پتہ لگا کے مقدمہ ہمارے ہی خلاف درج کرلیا گیا، گرفتار ملزمان نے ایف آئی اے کے انسپکٹر نعم اعوان پر ساٹھ ہزار روپے رشوت کا الزام بھی لگایا ہے ، ملزمان کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کاروائی کے بعد تھانے منتقل کیا گیا اور آیف آئی اے کی جانب سے مقدمہ قائم کیا گیا۔ واقع کا مقدمہ ایف آئی اے نے نبی بخش تھانے میں درج کروایا تھا س کا کچھ پتہ نہیںکیا ہوا ۔