ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

کم عمر دولہے اسد اور ان کی اہلیہ نمر ہ کی تو موج لگ گئی 18سالہ جوڑے کی تعلیمی اخراجات اٹھانے کیلئے کون میدان میں آگیا ؟

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کمر عمر پاکستانی نوجوان اسد اورلڑکی نمرہ سے شادی کا اس وقت ہر طرف چرچا ہے ، سوشل میڈیا صارفین ان کے اس عمل کو خوب سراہا اور داد دے رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق عمان میں مقیم پاکستانی نوجوان کمر عمر جوڑے اسد اور نمرہ کی شادی کو لے سوشل میڈیا پر خوب بحث جاری ہے ، صارفین کی بڑی تعداد ان کے حق میں کمنٹس کر رہی ہے

جبکہ کچھ لوگ انہیں تنقید کانشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کے مطابق انہیں پہلے تعلیم پر توجہ اور پھر اچھی نوکری اور اس کے بعد شادی کرنی چاہیے تھی۔ تاہم دولہے اسد کے والد کا کہنا ہے کہ تعلیم مکمل ہونے تک وہی ان دونوں کا خرچ اٹھائیں گے۔جب کہ اسد کا ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ جو بولنا ہے بولو مجھے جوچاہئیے تھا مل گیا۔قبل ازیں کم عمری میں شادی کرنے پر جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو جواب مل گیا، دلہا اسد کی بہن تمام لوگوں کے جواب دینے کے لئے میدان میں آگئیں، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ دونوں پر شادی کرنے کے لئے کسی قسم کی زور زبردستی نہیں کی گئی،دونوں اپنے فیصلے پر بے حد خوش ہیں،سوال پوچھنا بند کیا جائے، اپنی پوسٹ میں اسد کی بہن نے کہا کہ میرے بھائی نے والد سے شادی کی بات کی والد لڑکی کے گھر گئے اور ایک سال بعد دونوں کی شادی ہوگئی،ان کی شادی پر کوئی طنز کر رہا ہے اور کوئی انہیں نئے سفر کی مبارکباد دے رہا ہے، غرض جتنے منہ اتنی باتیں سوشل میڈیا پر جاری ہیں لیکن حقیقت میں ان دونوں نے سنت کے مطابق شادی جلد کرکے مثال دی ہے اور دوسرے پاکستانیوں کو بھی یہ پیغام دیا ہے کہ وہ گناہوں سے بچنے کے لئے جلدی شادی کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…