لاہور(این این آئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک سے شادی کرناانقلابی قدم تھااور ان کے ساتھ زندگی گزارناآسان نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ یاسین ملک سے سیاسی جگہ پرپہلی بار آٹو گراف لیا تھا، یاسین ملک سے شادی کرناانقلابی قدم تھا، پہلی بار سری نگرگئی توچیخناشروع کردیا، یاسین ملک نے کہا بہت خوبصورت جگہ ہے مگردردسے بھری ہے۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کے ساتھ زندگی گزارناآسان نہیں، وہ آدھاوقت جیل،آدھا وقت لوگوں میں رہتے ہیں،
ان کی بیوی ہونیکی وجہ سے جیل میں تلاشی لی جاتی تھی، میری بیٹی کی عجیب طرح سے تلاشی لی جاتی رہی۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ پاکستانی ہونے کی وجہ سے کشمیر کی جیل میں براسلوک ہوتارہا، میری بچی کے بال نوچے جاتے رہے،دودھ پھینکا جاتا رہا، سری نگر میں اپنے آپ کو بہت بے بس محسوس کیا، کشمیرمیں کالج اورگھروں کے باہر بھارتی فوج ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ماں نے کہاکہ تم کشمیرکی آواز بنو، باہر نکلو اور بھارت کا اصل چہرہ دنیاکودکھاؤ۔