جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت گراں فروشوں اور منافع خوروں پر قابو پانے میں ناکام، آٹے کی انتہائی مہنگے داموں فروخت جاری، عوام رُل گئے

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی) حیدرآباد کی آٹا چکیوں پر 5 کلو آٹا290روپے میں فروخت کیاجارہاہے، ضلعی حکومت اور انتظامیہ آٹاچکی مالکان کی گراں فروشی‘ منافع خوری پر قابو پانے میں قطعی طور پر نام کام ہے۔حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ نے آٹا فی کلو43روپے کا نرخ مقرر کیا ہے

لیکن مختلف وجوہ کی بناء پر آٹا چکی کے مالکان آٹا فی کلو58روپے یعنی سرکاری قیمت سے 15 روپے فی کلو زائد وصول کررہے ہیں، آٹا چکی مالکان کا موقف ہے کہ سرکاری سطح پر ہمیں گندم انتہائی ناقص‘ مٹی اور پتھر ملی ہوئی فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہم سرکاری گندم خریدنے کے بجائے اوپن مارکیٹ س زائد قیمت پر گندم خرید رہے ہۃن اس لئے ہم سرکاری قیمت پر آٹا فروخت کرنے سے قاصر ہیں اب اس میں کہاتک صداقت ہے یہ تحقیقات کرنا حکومتی اداروں کا کام ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ شہر بھی آٹا آج بھی 290روپے تک دکاں پر فروخت کیارجاہے اور ضلعی انتظامیہ محض بیان بازی سے غریب عوام کو مطمعین کرنے کی کوشش کررہی ہے اگر واقعے سرکاری گوداموں سے چکی مالکان کو ناقص گندم فراہم کی جارہی تو محکمہ فوڈ کے ذمہ دار افسران اور عملہ کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے اور اگر یہ غلط تو آٹا چکی مالکان کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی طبقہ عوام کو بلاجواز پریشانی میں مبتلا نہ کرسکے اور مصنوعی اور کود ساختہ مہنگائی سے نجات حاصل ہو آٹا چکی مالکان اگر قانونی گرفت میں آتے ہیں تو ان کو جیلوں میں بھیجا جائے او ر چکیوں کو سیل کیاجائے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…