جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس کی وجہ سے انسانی حفاظت کی اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا دی گئی، نوٹیفیکیشن جاری

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلا کے خدشے کے پیشِ نظر انسانی حفاظت کی اشیا کی پاکستان میں درآمد پر پابندی لگا دی گئی۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماسک، حفاظتی عینک اور تلف پذیر دستانے، جوتے اور ٹوپیاں بیرون ملک بھیجنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ ایکسپورٹرز سانس لینے کے آلات اور ہاتھ صاف کرنے والے سینی ٹائرز بھی نہیں بھیج سکیں گے۔ڈریپ کے مطابق کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلا پر حفاظتی اشیا کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔ خلاف ورزی پر

درآمد کنندگان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈریپ نے مراسلہ تمام صوبوں کے ڈائریکٹرز کو بھی بھجوا دیا ہے۔واضح رہے کہ چین میں مزید 68 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 490 ہوگئی۔ وائرس اب تک 27 ممالک میں پھیل چکا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے ووہان شہر سے کرونا کا پھیلا روکنے کے لیے چین کی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق چین نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے اچھا طریقہ اختیار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…