بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

چوہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کے چیمبر میں ڈیرے ڈال لئے، سیکرٹری سندھ اسمبلی کو انتباہی خط لکھ دیا گیا

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے چیمبر میں چوہوں کے ڈیروں سے اسٹاف پریشان ہیں، اس سلسلے میں وزیراعلی سیکریٹریٹ نے سیکریٹری سندھ اسمبلی کوانتباہی خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا ہے کہ چوہوں کے خاتمے کے لیے گولیاں رکھی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کے فنڈز کے اجرا کے باوجود وزیراعلی کا دفتر زبوں حالی کا شکار ہے، وزیراعلی سندھ کے چیمبر میں چوہوں کے ڈیروں نے اسٹاف کو پریشان کردیا ہے۔وزیراعلی سیکریٹریٹ نے سیکریٹری سندھ اسمبلی کوانتباہی خط لکھ دیا ہے، خط میں کہا گیا سندھ اسمبلی میں وزیراعلی چیمبر کی مرمت کیوں نہیں کی گئی، وزیراعلی چیمبر کا فرنیچر،پردے اور الیکٹرانکس آئٹم غیرمعیاری ہیں۔خط میں مزید کہا گیا خطوط کیباوجودوزیراعلی چیمبرکی مرمت نہ ہوناافسوسناک ہے،وزیراعلی ہاس وزیراعلی چیمبر کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے محکمہ خزانہ کروڑوں جاری کر چکا ہے، بتایا جائے کہ وزیراعلی چیمبر کی مرمت کیوں نہیں کی گئی۔خط کے متن میں کہا گیا وزیراعلی چیمبر میں چوہوں کے خاتمے کے لیے گولیاں رکھی جائیں۔یاد رہے سندھ اسمبلی میں چوہوں نے الیکٹرک کی تاریں کاٹ دیں تھیں، جس کے سبب ایوان کے سانڈ سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ارکان سندھ اسمبلی نے عارضی انتظامات کے تحت لائے گئے مائیک پر اظہار خیال کیا، اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ کسی نے چوہے ایوان میں چھوڑ دئیے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چوہوں کے لیے روٹی و دیگر چیزیں رکھ دی گئی ہیں تاکہ وہ اس میں آکر پھنس جائیں لیکن وہ جھانسے میں نہیں آرہے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…