حکومتی اتحاد ٹوٹ کر بکھرنے والا ہے، سلیکٹرز کی عمران خان سے وابستہ امیدیں دم توڑ چکیں، مارچ میں تبدیلی کا تہلکہ خیز دعویٰ

6  فروری‬‮  2020

لاہور (آن لائن) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ حکومت کے اتحادی عمران خان سے مایوس ہو چکے ہیں۔ حکومتی اتحاد ٹوٹ کر بکھرنے والا ہے۔ مظفر آباد میں عمران خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی مثبت بات کا منفی جواب دیا۔

مارچ میں لاہور میں نااہل حکومت کے خلاف بڑا جلسہ منعقد کر کے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کریں گے۔ لاہور کا جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ پورا ملک ناکام اور نااہل وزیراعظم کو بددعائیں دے رہا ہے۔ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے پچھتا رہے ہیں۔ سیلیکٹرز کی عمران خان سے وابستہ امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔ مارچ میں تبدیلی کا بگل بجنے والا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ مریم نواز کو بیمار والد کی عیادت کے لئے بیرون ملک جانے سے روکنا غیر انسانی فعل ہے۔ موجودہ حکمران اخلاقیات سے عاری ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک اور حکومتی امور کو تماشا بنا دیا ہے۔ عمران خان بتائیں ڈیڑھ سال میں عوام کا کون سا مسئلہ حل ہوا ہے۔ ملک کا حلیہ بگاڑنے والے قومی مجرم ہیں۔ حکومت نے ملک کی خود مختاری آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی ہے۔ حکومت کی معاشی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…