بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

بیگم صفدر نے بہت خدمت کرلی، اب بیٹوں کو موقع دیں، مشورہ دیدیا گیا

datetime 6  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عدنان کے ٹیکوں کی وجہ سے ہی آج نواز شریف کی صحت کا یہ حال ہے، بیگم صفدر اعوان نے بہت خدمت کرلی، اب بیٹوں کو موقع دیں۔ اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کو بچانے کے لیے آلِ شریف نت نئی تاویلیں پیش کر رہی ہے۔

بیگم صفدر اعوان کی غیر موجودگی میں نواز شریف کی علاج نہ کروانے کی ضد ڈرامے بازی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا اصل مسئلہ بیماری نہیں، اپنے ٹبر کو احتساب سے بچانا ہے،حکومت آلِ شریف کی شاہی خواہشات کا مزید احترام نہیں کر سکتی۔وزیر اطلاعات پنجاب کاکہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان مجرم ہیں، ایسے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عدلیہ اور حکومت نے ڈاکٹر عدنان اور مریم اورنگزیب کے واویلے کے بعد انسانی بنیادوں پر نواز شریف کو علاج کے لیے لندن جانے کی اجازت دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اب عدالتیں انہیں پکار رہی ہیں لیکن یہ بھائی، بیٹوں، سمدھی اور سارے خاندان سمیت لندن میں بیٹھے مزے کر رہے ہیں، ایسی کونسی خاص تیمارداری ہے جو بیگم صفدر اعوان نے کرنی ہے۔فیاض چوہان نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں بیگم صفدر اعوان کی آمد کے بعد نواز شریف کی طبیعت مزید بگڑ جاتی تھی،ایسے میں بیگم صفدر اعوان کا لندن نہ جانا ہی نواز شریف کے لیے بہتر ہے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…