پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیکس ریونیو میں 17فیصد اور اندرونی ٹیکسز میں 27فیصد اضافہ، ایف بی آراخباری خبروں کو غلط قرار دے دیا

datetime 5  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ٹیکس ریوینیو سے متعلقہ اخباری خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے سات ماہ میں ریکارڈ 2407ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے جو کہ پچھلے سال کے سات ماہ میں اکھٹا ہونے والے 2062ارب روپے کے مقابلے میں 17فیصد زائد ہے۔

یہ اضافہ درآمدات میں پانچ ارب ڈالر کے دباؤ کے باوجود حاصل کیا گیا۔ پچھلے سال ایف بی آر نے درآمد کے وقت عائد انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی کی بدولت 1005ارب روپے کا ریوینیو اکھٹا کیا جس میں رواں سال چھ فیصد اضافہ ممکن ہوا اور درآمد کے وقت کسٹمز ڈیوٹی اور انکم ٹیکس میں منفی اثرات کے باعث 1066ارب روپے کا ریوینیو اکھٹا ہوا۔اس کے برعکس پچھلے سال کے مقابلے میں رواں مالی سال اندرونی ٹیکسز میں 27فیصد اضافہ حاصل ہوا اور پچھلے سال کے 1066ارب روپے کے حاصل کردہ اندرونی ٹیکسز کے مقابلے میں رواں سال 1341ارب روپے کا ریونیو اکھٹا ہوا۔ رواں سال میں اضافہ ایف بی آر کی انتھک کوشش کا نتیجہ ہے جو کہ معیشت کی سست روی اور سخت اقدامات نہ اٹھانے کے باوجود حاصل ہوا۔ تاہم یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ معیشت کی بحالی اور ایف بی آر کی کوششوں کے باعث ایف بی آر رواں سال اپنے ہدف کے قریب تر ریوینیو حاصل کر لے گا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…