پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

شقی القلب شخص نے بیٹے کے ساتھ مل کر میاں بیوی کو معصوم بچوں کے سامنے قتل کر دیا، رات گئے بچوں کی چیخ و پکار، درندگی کا انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 5  فروری‬‮  2020 |

حطار(آن لائن) خانپور کے دور افتادہ پہاڑی علاقے تھانہ مکھنیال کی حدود کھاریاں گاؤں میں درندگی کا افسوسناک واقعہ، شقی القلب شخص نے بیٹے کے ساتھ مل کر میاں بیوی کو چار معصوم بچوں کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا، چار معصوم بچوں کی رات گئے والدین کی نعشوں کے ساتھ لپٹ کرچیخ وپکار، پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا،

ہر آنکھ اشک بار،تفصیلات کے مطابق کھاریاں گاؤں کے رہائشی بابا قاسم ولدنور دین اور اسکی اہلیہ عالیہ اپنے چار بچوں کے ہمراہ گھر میں سورہے تھے کہ اشرف اور اسکے بیٹے سیف نے رات دیر گئے گھر میں گھس ہر میاں بیوی کو چارپارئیوں سے اٹھا کر معصوم بچوں کی موجودگی میں اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ مکھنیال پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اہل محلہ کے مطابق اس اندوہناک واقعہ کے بعد مقتولین کے چار کم سن بچے جن کی عمریں چھ سال سے چھ ماہ تک بتائی جاتی ہیں خون میں لت پت اپنے والدین کی نعشوں کے ساتھ لپٹ کر چیخ وپکار کرتے رہے، اس واقعہ کے بعد پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا کم سن بچوں کے سامنے والدین کے اندوہناک قتل پر عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس سے ملزمان کی فوری گرفتاری کی اپیل کی ہے دوسری طرف کم سن بچوں کو بلکتا دیکھ ہر ہر آنکھ اشک بار ہوگئی،پولیس ذرائع کے مطابق شقی القلب شخص اشرف نے پانچ سال قبل اپنے سگے بھائی لیاقت کو قتل کردیا تھا اور بابا قاسم اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ لیاقت کے گھر پر کرائے پر رہ رہے تھے اور گھر کی دیکھ بھال بھی کرتے تھے تھانہ مکھنیال پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…