پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کشمیر میں بھارتی مظالم اقوام متحدہ کے منہ پر طمانچہ ہے، ہندوستان کے جو قدم قتل کی طرف بڑھ رہے ہیں انہیں روکا جائے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے سامنے مطالبہ رکھ دیا

datetime 5  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے مسئلہ کشمیر سے متعلق یادداشت اقوام متحدہ مبصر مشن کے حوالے کر دی۔بدھ کو یہاں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اقوام متحدہ مبصرین کو مسئلہ کشمیر سے متعلق یادداشت پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر بھارت اپنی فوج کو کشمیر سے نکالے۔یادداشت میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے اور ہندوستان کے جو قدم قتل کی طرف بڑھ رہے ہیں انہیں روکا جائے۔

یادداشت کے مطابق مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے، اس کا پْرامن حل اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔پاکستان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں چھ ماہ سے بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے اور یہ بھارتی مظالم اقوام متحدہ کے منہ پر طمانچہ ہیں۔یادداشت میں اقوام متحدہ سے کہا گیا کہ وہ اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے کشمیر میں لاک ڈاؤن، مظالم کے خاتمے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے اور مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔یادداشت میں بتایا گیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، دنیا کے امن کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہو۔قبل ازیں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین ارکان پارلیمنٹ اور مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کا قتل عام ہو رہا ہے اور مظلوم کشمیری عوام مدد کیلئے پاکستانی بہن بھائیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر انتہائی دلیرانہ انداز میں اجاگر کیا،پاکستانی قیادت اور عوام کشمیریوں کے زخم کو اپنے جسم پر محسوس کرتے ہیں،ہم اپنی آزادی اور وطن کے دفاع کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…