ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

پرویز الٰہی عمران خان نہیں ہیں جو کسی سے رابطہ نہیں رکھتا،رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم کو انوکھا سیاستدان کہتے ہوئے دھماکہ خیز بات کر دی

datetime 5  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی عمران خان نہیں ہیں جو کسی سے رابطہ نہیں رکھتا، سیاستدانوں کے رابطے ہوتے ہیں،عمران خان انوکھے سیاستدان ہیں جو حزب اختلاف سے رابطے نہیں رکھتے،اس طرح سے پارلیمانی سیاست کسی ملک میں نہیں چلتی،سیاست ممکنات کا کھیل ہے،آگے چل کے پنجاب میں تبدیلی کے لئے کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو ہماری جماعت حالات کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گی۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت اور (ق) لیگ پی ٹی آئی کی طرح نہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ رابطے ہونے چاہئیں،()ق لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان اختلاف ہمارے رابطوں کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ حکومتی اتحادیوں کے درمیان فاصلوں کی وجہ پی ٹی آئی کا رویہ اور کارکردگی ہے۔اس سوال کہ کیا (ن) اور(ق) لیگ کے رابطے پنجاب میں تبدیلی کی طرف جا سکتے ہیں؟ کے جواب میں رانا ثنا کا کہنا تھا کہ سیاست ممکنات کا کھیل ہے اگر آگے چل کے ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو ہماری جماعت حالات کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گی۔اگر اپوزیشن پی ٹی آئی کی حکومت گرا دیتی تو موجودہ حکمراں جماعت کو یہ بہانہ مل جاتا کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا ورنہ مسائل حل ہو جاتے۔راناثنا اللہ نے کہا حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے اس لیے پی ٹی آئی کو وقت دیا کہ اس کی نا اہلی کھل کرعوام کے سامنے آسکے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف جلد پاکستان آئیں گے اور عوام ان کو سیاست میں دوبارہ متحرک دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں،کارکنان کے درمیان غصہ اور ناراضگی چلتا رہتا ہے، بڑی پارٹیوں میں گروپنگ ہوتی ہے لیکن اس کی طاقت قیادت کے ساتھ مخلص رہنے میں ہوتی ہے،پارٹی کو نقصان اس وقت ہوتا ہے جب کارکنان قیادت کے مخالف کھڑے ہوجائیں اور (ن) لیگ میں ایسی صورتحال بالکل نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…