نواز شریف کو لندن جانے کی اجازت دینا غلط تھا، شریف خاندان کو باہر جانا ہے تو یہ کام کریں، اتنے ڈرامے کرنے کی کیا ضرورت ہے، فواد چوہدری نے حیران کن آفر کر دی

5  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو لندن جانے کی اجازت دینا غلط تھا، اب مریم نواز کا بیرون ملک جانا بھی غلط ہوگا،شریف خاندان کو باہر جانا ہے تو پلی بارگین کرکے چلیں جائیں،اتنے ڈراموں کی کیا ضرورت ہے؟۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو لندن جانے کی اجازت دینا غلط فیصلہ تھا اور اگر اب مریم نواز کو جانے کی اجازت دی جاتی ہے تو یہ بھی غلط ہو گا کیونکہ بڑے مجرموں کے باہر جانے سے عوام کا آئین و قانون، عدلیہ سمیت پورے حکومتی سسٹم سے اعتماد اٹھ جاتا ہے

اور عام آدمی کو لگتا ہے کہ ملک میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی عدالتوں کی کوئی حیثیت ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر نوازشریف، مریم نواز یا کسی بھی شریف خاندان کے شخص کو باہر جانا ہے تو وہ پلی بارگین کرکے چلے جائیں اتنے ڈرامے کرنے کی کیا ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا اقدام پاکستان کیلئے اچھا نہیں ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ حکومت کا امیج بھی متاثر ہو گا لہذا ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جائے یہی ملک اور سسٹم کے لئے اچھا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…