پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بچوں سے زیادتی،مجرم کو متاثرہ خاندان کے سامنے پھانسی دینے کی تجویز،نئے قوانین تیار

datetime 5  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون میں سخت سزائیں شامل کرتے ہوئے گھنائونے فعل کے مجرموں کو پھانسی دینے، متاثرہ خاندان کو پھانسی دیکھنے کیلئے پھانسی گھاٹ تک رسائی دینے، پھانسی کی ویڈیو جاری کرنے اور عمر قید کی صورت میں ساری زندگی جیل میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معصوم بچوں کے استحصال کے مقدمات کیلئے ماڈل کورٹس بنائے جائیں گے ، مقدمہ کا فیصلہ 30 دنوں کے اندر کیا جائیگا، مجوزہ قانون کا ڈرافٹ ایک ہفتہ میں تیار کرکے منظوری کیلئے اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر موجودہ قوانین کا جائزہ لیکر اس میں سخت سزائیں شامل کرنے کیلئے اسپیکر مشتاق غنی کی سربراہی میں اسپیشل پارلیمانی کمیٹی قائم کی تھی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے بچوں کے ساتھ گھنائونے فعل میں ملوث مجرمان کیلئے سرعام پھانسی کی سزا تجویز کی تاہم چونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا اس لئے کمیٹی نے مجرم کو پھانسی دینے کے ساتھ متاثرہ خاندان کے افراد کو مجرم کی پھانسی اپنی آنکھوں سے دیکھنے کیلئے انہیں پھانسی گھاٹ تک رسائی دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجرم کو پھانسی دینے کی ویڈیو بھی عام کی جائے گی تاکہ لوگ اس سے عبرت حاصل کرسکیں، اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل شمائل بٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنسی تشدد کے واقعات کے مقدمات کی اسپیڈی ٹرائل کیلئے ماڈل کورٹس بنائے جائیں گے جو 30 دنوں کے اندر فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمر قید کی صورت میں مجرم کو باقی ماندہ زندگی جیل میں گزارنی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…