ایم کیوایم کے  ترمطالبات پر گورنر سندھ قصہ ہی ختم کر دیا

4  فروری‬‮  2020

کراچی (این این آئی) گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے تمام ترمطالبات مانے جارہے ہیں۔منگل کو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم سے متعدد ملاقاتیں ہوئیں، ان کے تمام ترمطالبات مانے جارہے ہیں، تاہم ایم کیو ایم سے طے شدہ ایجنڈے پربات ہوئی ہے اوروزارتوں کے لین دین پر بات نہیں ہوئی۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم کی اپنی خواہش تھی سندھ کے تمام اضلاع میں ترقیاتی پیکج دیں، میئرکراچی کو 5 ارب روپے اورمئیرحیدرآباد کو ایک ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔گورنرسندھ نے کہا کہ آئی جی سندھ کی تعیناتی پر میں صرف رابطے کا ذریعہ تھا تاہم آئی جی کے معاملے پراگربات چیت کرلی جائے تومعاملہ آسانی سے حل ہوجائے گا۔گورنرسند نے مزید کہا کہ سوشل ڈیولپمنٹ کے لئے وفاقی حکومت نے جتنے کام کئے ہیں وہ کسی حکومت نے نہیں کئے۔دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما کنور جمیل نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت جلد پیش رفت کریگی ، ہمیں بھی انتظار ہے، واقعی ایسا ہونے جا رہا ہے تو شہریوں کی کئی سالوں کی محرومی دور ہوسکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب باتوں سے آگے نکل کر گرانڈ پر کام ہوناچاہیے۔دوسری جانبگورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں فری موبائل ڈسپنسری کا افتتاح کردیا ۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان بھی موجود تھے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ موبائل ڈسپنسری میں علاقہ کے لوگوں کا مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی جائیں گی ،وزیراعظم کی خواہش ہے کہ حکومتی نمائندے اپنے علاقہ کے لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں یہ ایک قابل ستائش عمل ہے جس میں فارما کمپنیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں -ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ میئر کراچی اور میئر حیدرآباد کو فنڈز دیے جا رہے ہیں وزیراعظم سندھ کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبے شروع کرانے کے خواہشمند ہیں متحدہ پاکستان حکومت کی اتحادی ہے جی ڈی اے کا مشکور ہوں جنہوں نے وفاق کو سپورٹ کیا -ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ گورنر کوآرڈینیشن کا کردار ادا کرتا ہے ، صوبائی محتسب کی تقرری گورنرکی صوابدید ہونی چاہئے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…