جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو پھانسی دینے کی تجویز، بلاول بھٹو نے مخالفت کردی

datetime 4  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کے ساتھ ریپ کے مجرموں کے لیے سزائےموت کی مخالفت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا گیا کہ رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو نے بچوں پر جنسی حملوں میں ملوث مجرموں کے لیے سزائے موت کی مخالفت کی ہے۔نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک نے کمیٹی کو بتایا کہ بلاول بھٹو جو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے

چیئرمین ہیں،وہ بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث مجرموں  کو عمر قید کی سزا کے حق میں ہیں ۔ دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اگلے ماہ  پی ٹی آئی حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام سے معاشی حقوق چھین لئے ہیں ،نااہل حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات ٹھیک نہیں کیے ،جس کے باعث مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ  ہوا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب سے بجٹ آیا ہے مہنگائی اور بے روزگاری سمیت غربت میں اضافہ ہوا۔ اس حکومت کی ناکامی اور نالائقی ہی تھی جو آئی ایم ایف سے درست بات نہیں کر سکی۔ اس وجہ سے عوام مہنگائی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ حکومت کو ملک اور عوام کے مفاد میں بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ آئی ایم ایف سے دوبارہ بات چیت کرے، ہم اگلے ماہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف احتجاج کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور غریب کو اس کا حق دیا، روزگار دیا لیکن موجودہ حکومت نے ایک سال میں کچھ کیا ہو یا نہ کیا ہو عوام سے روزگار ضرور چھینا ہے۔ پیپلز پارٹی نے تو مفت پاسپورٹ بنا کر بیرون ملک بھی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ دنیا مانتی ہے پہلا سوشل سیفٹی نیٹ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہم نے ایک سال میں دیا لیکن موجودہ حکومت اس پروگرام کو ختم کرنے پر لگی ہوئی ہے

کبھی بے نظیر بھٹو کی تصویر تو کبھی نام ہٹا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ روزگار دیا اور آئندہ بھی دے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت شہروں میں جنگلات کو ضروری سمجھتے ہوئے لیاری سے منصوبے کا آغاز کر رہے ہیں اور جلد ملیر میں بھی اس منصوبے کا آغاز کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سب جگہ کامیاب ہو گا مگر لیاری میں اس سے بڑے فائدے اور نوجوانوں کو

مثبت کھیل کی ضروریات ملیں گی۔ لیاری میں فٹبال، باکسنگ سمیت سب حق ان کو دیں گے اس سے نوجوانوں کو فائدہ ہو گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لیاری کے فٹبال اسٹیڈیم میں موجود ادارے سے گزارش کرتے ہیں کہ اسٹیڈیم واپس دیا جائے تاکہ نوجوانوں کی سرگرمیوں کے لیے جگہ میسر آئے۔انہوں نے کہا کہ عوام درخت لگانے میں ساتھ دیں یا صفائی ستھرائی میں ساتھ دیں ہم عوام کے شکرگزار ہوں گے۔ یہ کراچی کی عوام کا منصوبہ ہے اور اس کے لیے عوام کو ہی کردار ادا کرنا ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…