پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں ایک بارپھرتبدیلی کردی گئی

datetime 3  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) حکومت سندھ نے صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں ایک بارپھرتبدیلی کی ہے اورمختلف وزراء کے محکموں میں ردوبدل کیا ہے،وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ جن کے پاس بارہ سے زائد قلمدان ہیں نے تعلیم کا محکمہ صوبائی وزیرسعید غنی کے حوالے کردیا ہے اوران سے اطلاعات کا محکمہ واپس لیکرصوبائی وزیرسید ناصرحسین شاہ کودے دیا گیا ہے۔صوبائی وزیرسعید غنی کے

پاس محکمہ تعلیم کے علاوہ لیبراورہیومین رسیورسز کا قلمدان بھی ہوگا جبکہ صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ کوجن کے پاس پہلے بلدیات ہاسنگ وٹان پلاننگ،مذہبی امور،جنگلات کے محکمے ہیں انہیں محکمہ اطلاعات سندھ کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔حکومت سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی وزیرسہیل انورسیال اینٹی کرپشن کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے سہیل انورسیال کے پاس ایریگیشن،محکمہ اوقاف زکو وعشرکے قلمدان رہیں گے جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن کا قلمدان جام اکرام دھاریجو کے حوالے کردیا گیا ہے ،صنعت وتجارت،امداد باہمی کا قلمدان بھی ان کے پاس رہے گا۔معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید غنی کومحکمہ تعلیم کا قلمدان پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اس خواہش پردیا گیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے بند اسکول کھلوانے کے علاوہ سندھ میں تعلیم کے گرتے معیارپرقابوپانے اور تعلیم کا معیار بلند کرنے اورصوبے میں شرح تعلیم میں اضافے کے لیے اپنا کردارادا کریں گے۔سعید غنی کومحکمہ تعلیم کا قلمدان دیے جانے سے قبل ان کی منشا معلوم کی گئی اورانہیں پارٹی قیادت کی جانب سے سندھ میں تعلیمی معیاربلند کرنے کا ہدف بھی دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…