جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

قومی ادارہ برائے صحت نے کرونا وائرس کی تشخیص شروع کر دی ،ایک ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں کتنا وقت لگے گا؟جانئے

datetime 3  فروری‬‮  2020 |

کراچی(آن لائن)قومی ادارہ برائے صحت نے کرونا وائرس کی تشخیص شروع کر دی، کراچی، لاہور، ملتان سے حاصل کیے گئے 6 نمونوں کی جانچ کی جائے گی۔قومی ادارہ برائے صحت نے لیاری کے ارسلان سمیت چین سے پاکستان آنے والوں کے نمونے لیے، 24 سے 48 گھنٹے میں رپورٹ آنے کا امکان ہے۔

کراچی کے آغا خان، ڈاو ہسپتال بھی تشخیصی صلاحیت حاصل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ادھر ائیر رپورٹ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چین میں کورونا وائرس کے باعث 29 جنوری کو چین اور پاکستان کے درمیان پروازیں کی آمدورفت معطل کیا گیا فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ چین ارمچی سے پہلی براہ راست پرواز 61 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی جبکہ نجی ایئر لائن کی پرواز 40 طلبا کو لیکر چین سے براستہ دوحہ اسلام آباد پہنچی۔ائیرپورٹ پر وزارت صحت نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے خصوصی ڈیسک بنائے اور ان کا میڈیکل چیک اپ سکینگ کی گئی، میڈیکل چیک اپ کے بعد تمام مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی مسافر میں کرونا وائرس نہیں ملا ہے۔دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت نے اسلام ایئر پورٹ کا دورہ جہاں ڈاکٹر ظفرمرزا نے مسافروں کی سکریننگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ظفر مرزا کا کہنا تھا تمام ہوائی اڈوں پر سکریننگ کے نظام کو مضبوط بنالیا ہے، حکومت پاکستان ہر ممکنہ ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہے، قومی ادارہ صحت میں ممکنہ کروناوائرس کیسزکی تشخیص کی سہولت موجود ہے، تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سکریننگ کے مکمل انتظامات موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…