راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاکستان کو وائرل بیماریوں کے تدارک کے لئے چین نے بڑی پیش کش کر دی ہے، چین کا کہناہے کہ دونوں ممالک کروناوائرس جیسی وائرل بیماریوں کے خلاف مل کر جنگ لڑیں گے، پاکستان او رچین نے مشترکہ تشخیصی مرکزقائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ تشخیصی
مرکز سی پیک کے سنٹرآف ایکسیلینسی کا حصہ ہوگا۔وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان میں وائرل بیماریوں کے تدارک کیلئے تشخیصی مرکز بنایا جائے گا۔کرونا وائرس جیسی آفات سے لڑنے کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون میں یہ پہلا قدم ہوگا۔