جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بجٹ کی رقم کہاں خرچ ہوئی؟ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے تفصیلات جاری کر دیں

datetime 1  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے بجٹ 2018 اور 19 کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں، پولیس بلڈنگز کی مرمت،تزئین و آرائش کا مجموعی بجٹ 607 ملین رہا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے2018 اور 19 میں بجٹ سے خرچ کی گئی رقم سے متعلق تفصیلات جاری کردیں ہیں،

جس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس بلڈنگزکی مرمت،تزئین وآرائش کامجموعی بجٹ607 ملین رہا۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سی پی اوکی مرکزی بلڈنگ،دفاترکی مرمت پر70ملین کے اخراجات آئے، 70 ملین مجموعی رقم کا11.5 فیصد بنتے ہیں جبکہ بقیہ رقم 187تھانہ جات کی مرمت،تزئین وآرائش پر خرچ ہوئی، تھانہ جات کی مرمت پرخرچ رقم 88.5فیصد بنتی ہے۔ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے دستاویزات میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سندھ پولیس میں گزشتہ مالی سال کے آخری دنوں خوبصورت دفتر پر کروڑوں کے اخراجات ہوئے، ایک ماہ میں تزئین وآرائش پر ریکارڈ 8 کروڑروپے خرچ کیے گئے۔دستاویزات میں بتایا گیا آئی جی آفس،سی پی اوکیلئے آرکیٹیکٹ،انجینئرز،ڈیزائننگ ماہرین کی خدمات لی گئیں، آئی جی سندھ، ان کے ذیلی شعبوں میں دفاتر کو خوبصورت بنانے پر سرکاری اخراجات کئے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…