جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

انتہائی افسوسناک واقعہ ،11مسافر زندہ جل گئے ،ہیلپ نمبرز جاری

datetime 30  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این ائی)قومی شاہراہ موٹر وے پر سرگودھا کے انٹر چینج بھیرہ کے قریب مسافر ویگن میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے گیارہ مسافر جھلس کر جاں بحق اور دو خواتین ،ایک بچے سمیت چھ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیاگیا۔

ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ موٹر وے پر لاہور سے اسلام جانے والی ویگن سرگودھا کے انٹر چینج بھیرہ اور فلائی اوور کے قریب ٹائر برسٹ ہو جانے سے بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی اور ویگن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں جھلس کر گیارہ مسافر طارق محمود،احسن محمود وغیرہ جاںبحق ہو گئے اور دو خواتین ،ایک بچے سمیت چھ زخمیوں عزیزہ بی بی،منیراں بی بی، محمد افصل،نوید، ڈرائیورمحمد یار ساکن مردان شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ پہنچا کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا۔نعشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لئے طویل ریسکیو آپریشن جاری رہا۔اس ویگن میں سترہ مسافر سوار تھے جن میں 11 جاںبحق اور چھ جھلس کر زخمی ہوئے ۔حادثہ پر وزیراٰعلی پنجاب نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے جاںبحق افراد کے پسماندگان سے تعزیت کی ہے۔ڈپٹی کمشنرسرگودہاعبدللہ نیئرشیخ نے بھیرہ بھلوال روڈپرموٹروے فلائی اوورکے قریب حادثہ میں جا ںبحق اورزخمی ہونے والے افرادکے بارے معلومات کیلئے 0489230023اور03458600503رابطہ نمبررمقررکیے ہیں اورعوام الناس کوہدایت کی ہے کہ اس افسوس ناک سانحہ کے جاںبحق اورزخمیوں کے بارے معلومات کیلئے رابطہ کریں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…