جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

حکومت نے 6 ریاستی اداروں کی نجکاری مکمل کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 29  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 6 ریاستی اداروں کی نجکاری مکمل کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری اداروں کے 27 اثاثوں کی مارچ اپریل میں نجکاری کی جائے گی،پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری کیلئے مئی میں بولی منعقد کی جائے گی،گدو پاور پلانٹ اور ایس ایم ای بینک کو بھی جون تک فروخت کر دیا جائے گا، اداروں کی نجکاری میں پیپرا قوانین اور عدالتی فیصلوں کو مد نظر رکھا جائیگا،

دنیا کی بڑی کمپنیاں پہلی دفعہ پاکستان میں نجکاری میں حصہ لیں گی،نیلامی سے حاصل رقم ملکی قرض کیا ادائیگی میں مدد ملے گی،جون 2020 تک ٹارکٹ کا حصول ممکن بنائیں گے اور نجکاری کے حوالے سے افواہوں کے تدارک کے لیے موثر اقدام کیے جائیں گے، کے الیکٹرک کے 66 فیصد حصص کی منتقلی کے لیے نجکاری کمیشن سے این او سی لینا ضروری ہے۔ بدھ کو یہاں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق عوان نے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی اداروں کی شفاف اور منافع بخش نجکاری حکومت کا عزم ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ محمد میاں سومرو کی قیادت میں نجکاری کا عمل شروع ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اداروں کو نجکاری کے ذریعے منافع بخش بنا کر عوامی مفاد میں استعمال کرینگے۔وفاقی وزیر نجکاری نے کہاکہ اس وقت نجکاری اہم ترجیح ہے،دس سال کے بعد نجکاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ دو پاور پلانٹس کی نجکاری کیلئے بولیاں موصول ہو گئی،امید ہے کہ ان دونوں پلانٹس کی نجکاری تین ماہ میں ہو جائے گی۔سیکرٹری نجکاری رضوان ملک نے کہاکہ گزشتہ سال اکتوبر میں حکومت نے 6 اداروں کی نجکاری کی منظوری دی،اس مالی سال میں ان تمام اداروں کی نجکاری کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سروسز ہوٹل لاہور کنونشن سینٹر کی نجکاری کی جائے گی،12 کمپنیوں نے دو پاور پلانٹس کی نجکاری کیلئے درخواستیں دی ہیں،سرکاری اداروں کے 27 اثاثوں کی مارچ اپریل میں نجکاری کی جائے گی،

سرکاری اداروں کی نجکاری کا مقصد سرکار کے نقصان کو ختم کرنا ہے،پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری کیلئے مئی میں بولی منعقد کی جائے گی،گدو پاور پلانٹ اور ایس ایم ای بینک کو بھی جون تک فروخت کر دیا جائے گا۔سیکرٹری نجکاری ڈویژن نے کہاکہ جون2020تک ٹارگٹ کا حصول ممکن بنائیں گے،نجکاری کے حوالے سے افواہوں کے تدارک کیلئے موثر اقدام کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک کے 66 فیصد حصص کی منتقلی کیلئے نجکاری کمیشن سے این او سی لینا ضروری ہے، فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوامی اراضی عوام کے مفاد کیلئے استعمال کی جائے گی،گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔

سیکریٹری نجکاری نے کہاکہ نجکاری کا مقصد مسابقت کا فروغ ہے،اوجی ڈی سی ایل اور ماڑی پیٹرولیم کے شیئر کو اف لوڈ کیا جائے گا۔ وزیر نجکاری نے کہاکہ نجکاری کا کام شفاف ہو گا،14 فنانشل ایڈوائزر لگا دیئے ہیں۔ سیکرٹری نے کہاکہ اداروں کی نجکاری کیلئے بینچ مارک رکھا جائے گا،پی ٹی سی ایل کی نجکاری پر اتصلات سے بقیہ رقم پر مذاکرات جاری ہیں،معاملہ کو بات چیت سے حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک کی خریداری پر ے شنگھائی الیکٹرک کو اجازت دے دیں گے،کوشش ہے کہ کے الیکٹرک کا معاملہ جلد طے ہو جائے،کے الیکٹرک سے مکمل مالیاتی معلومات مانگی ہیں،نیا پاکستان ہاؤسنگ کو تین وفاقی اداروں کی اراضی فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ لاہور والی اراضی پر فوری طور پر سستے گھر بنیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…