سانگھڑ(این این آئی)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے سانگھڑ میں جماعت اسلامی کے رہنما میاں محمد طفیل کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد پریس کلب سانگھڑ پہنچے اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ ناکام حکومت اور ایسی نااہل میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی جو غریب اور مسکین عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے پاکستان کی آزادی پر ڈالر ایک روپے کے برابر تھا جو آج 156 روپے کا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تنخواہیں بھی ڈالر کے حساب سے بڑھائی جائیں موجودہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس
گروی رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے سود کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔سانگھڑ ضلع تیل اور گیس سے مالا مال ہے اور اس وقت ٹاپ پر ہے اس کے باوجود سانگھڑ ضلع میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے روڈ راستہ تباہ حال ہے شہر بھر میں گند کچرا بھرا پڑا ہے عوام آدمی سخت مشکالات سے دوچار ہیں اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنہ،جماعت اسلامی سانگھڑ کے ضلع امیر محمد رفیق منصوری،ظہیر بابر جتوئی،محمد طفیل،راشید اصغرمنصوری،الخدمت فاؤنڈیشن سانگھڑ کے صدر محمد رشید راجپوت،راجہ وسیم اختراوردیگر بھی موجود تھے۔