کراچی(این این آئی)پاکستان میں کرونا وائرس سے متعلق اقدامات کے پیشِ نظر وزارت بحری امور کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔وزارت بحری امور نے جاری الرٹ میں تمام بحری جہازوں کے عملے کو شہر میں داخلے کے پاس جاری نہ کرنے کا حکم دیاہے۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام بحری جہاز بالخصوص چین
سے آنے والے بحری جہازوں کے عملے کو پاس جاری نہ کیے جائیں۔ چین سے آنے والے جہازوں کے عملے کو جہاز کے اندر ہی محدود رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔وزارت بحری امور نے ایف آئی اے، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ کے سربراہوں کو سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔