کراچی (این این آئی) کرونا وائرس کے باعث بدین سے تعلق رکھنے والے طالب علم چین کے شہر ووہان میں پھنس گئے۔ ہماری زندگیوں کو خطرہ ہے حکومت ہماری مدد کرے۔ طالبہ کا مطالبہ۔ چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے باعث بدین سے تعلق رکھنے والی طالبہ چین کے شہر ووہان میں پھنس گئی ہے، میڈیکل کی طالبہ ڈاکٹر کیف الوری قمبرانی نے میڈیا کے توسط سے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی ہے، طالبہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس کے باعث طالب علم چین کے ووہان شہر میں ابئی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں محصور ہیں ان کے پاس خوراک کی
شدید قلت پیدا ہوگئی ہے،شہر میں مارکیٹیں بند ہیں ٹرین سروس اور ائیر پورٹ بھی بند ہیں جس کے باعث وہ کہیں بھی سفر نہیں کر سکتے، ان کی زندگیوں کو خطرہ ہے،طالبہ کیف الوری کے والد بچایو قمبرانی نے بتایا کہ میری بیٹی چین کی یونیورسٹی میں پھنسی ہوئی ہے ان کے پاس کھانے پینے کو کچھ نہیں ہے، اس نے بتایا کہ وہاں 27 جنوری سے ایمرجنسی نافذ ہے حکومت چین پاکستانیوں کی مدد نہیں کر رہی ہے جس کے باعث وہاں موجود پاکستانی پریشان ہیں طالبہ نے اپیل کرتے ہوے کہا کہ حکومت پاکستان طالب علموں کی مدد کرے اور ان کی زندگیاں بچائے۔