اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت کا بی آئی ایس پی سے مستفید افسران کے نام منظر عام پر لانے کے فیصلے پر بھی یوٹرن ، حکومت نے رقم لینے والے افسران کے نام صیغہ راز میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹی ترقی یافتہ علاقہ جات میں انکشاف

datetime 28  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے مستفید افسران کے نام منظر عام پر لانے کے فیصلے پر بھی یوٹرن لے لیا۔سینیٹر عثمان کاکڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس ہوا جس میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے مستفید افسران کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں انکشاف ہوا کہ حکومت نے رقم لینے والے افسران کے نام صیغہ راز میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین کمیٹی عثمان کاکڑ نے پوچھا کہ بسپ سے فائدہ لینے والے افسران کے عہدے سمیت تمام تفصیلات بتائی جائیں اور انہوں نے مجموعی طور پر کتنی رقم لی؟: وزیراعظم کا انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید افسران کے نام عوام کے سامنے لانے کا حکم سیکرٹری سوشل پروٹیکشن اینڈ پاورٹی ایلی ویئشن ڈویڑن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گریڈ سترہ سے اکیس تک 2548 سرکاری ملازمین پر بی آئی ایس پی سے رقم لینے کا الزام ہے، نوے کے قریب افسران کے شناختی کارڈ غلطی سے سروے میں شامل ہوگئے، ایک سو پچاس کے قریب افسران کو ڈاک خانے کے ذریعے رقم دی گئی جس کی تحقیقات ہو رہی ہے کہ کیا واقعی رقم ان افسران نے لی، 2080 افسران نے انگوٹھا لگا کر رقم لی ہے جن سے متعلق کوئی شک نہیں کہ انہوں نے رقم نہیں لی ہوگی بریفنگ میں کہا گیا کہ پروگرام سے رقم لینے والے افسران کی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور ان کے نام چیف سیکرٹریز کو بھجوا دیئے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کا کہا گیا ہے، افسران کے نام پبلک نہیں کئے جا سکتے، نام میڈیا پرلاکر انہیں بدنام کرنا مناسب نہیں۔قائمہ کمیٹی نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں پچاس فیصد پوسٹیں خالی ہیں، تمام پوسٹوں پر جلد سے جلد بھرتیاں کی جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…