اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل طلب کرلیا ،کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا ،کابینہ اجلاس تمام اتحادیوں کے تحفظات، مطالبات پر بات ہوگی،وفاقی کابینہ کو پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی،وزیراعظم عمران خان دورہ ڈیووس پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے ۔ ذرائع کے مطابق
خیبر پختونخوا کے تین وزراء کی برطرفی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا ،آفاقی کابینہ کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا،کابینہ آئی جی سندھ کی تبدیلی پر غور کرے گی،آئی جی سندھ کے لیے بھیجے گئے ناموں میں کسی ایک کا انتخاب ہوگا،ڈپٹی چیرمین اوگرا کی تقرری کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے ،اجلاس میں پانچ لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ بچوں کے حقوق کا قومی کمیشن بنانے کی منظوری دے گی ، بھارت سے پیراکسی لین کی صرف ایک مرتبہ درآمد پر بھی غور ہوگا، وفاقی حکومت کی بجائے متعلقہ اتھارٹی کی تحریر کے قواعد میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی،وفاقی کابینہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو زیر بحث لائے گی۔