پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا حکومت کے تین وزراء کو فارغ کرنے کے بعد فارورڈ بلاک میں شامل دس سے زائد اراکین اسمبلی کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف ذرائع نے
بتایا کہ پہلے مرحلے میں اراکین اسمبلی کو نوٹسسز بھجواکر جواب طلب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق غیر اطمینان بخش جواب کی صورت میں مذکورہ اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائیگا۔