اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

 وزیراعظم خدارا کرپشن کا نام لینا چھوڑ دیں، گندم پہلے سستے داموں باہر بیچ دی،اب مہنگی خریدی جارہی ہے،حیران کن دعویٰ کر دیا گیا

datetime 26  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ وزیراعظم خدارا کرپشن کا نام لینا چھوڑ دیں، ملک میں کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھتی جا رہی ہے، گندم پہلے سستے داموں باہر بیچ دی،اب مہنگی خریدی جارہی ہے، جس دن عوام اٹھ کھڑے ہوئے ملک سے ظالموں کا خاتمہ ہوجائے گا،

یہاں ریاست مدینہ کا نام لے کر لوگوں کی تذلیل کی جاتی ہے۔اتوارکوپاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے ایک بار پھر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان خدارا کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگانا چھوڑ دیں، ملک میں کوئی کام رشوت کے بغیرنہیں ہورہا،ملک میں رشوت کے ریٹ بڑھ گئے ہیں،آٹا وافرمقدارمیں موجودتھا،کم قیمت پرایکسپورٹ کردیاگیا،ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں کرپشن بڑھتی چلی جا رہی ہے،عمران کو اپنے دائیں بائیں کا پتانہیں،کرپشن کیسے ختم کریں گے؟ جس دن عوام اٹھ کھڑے ہوئے ملک سے ظالموں کا خاتمہ ہوجائے گا۔یہاں ریاست مدینہ کا نام لے کر لوگوں کی تذلیل کی جاتی ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ ان کے دن پھرنے کے دن آگئے ہیں، بس وہ ہمارا ساتھ دیں،پاکستان میں رہنے والے ہر انسان کے پاس ہم جائیں گے،سوچا نہیں تھا لاڑکانہ اس طرح استقبال کرے گا،پی ایس پی اس ملک کے کونے کونے میں جائے گی۔پریس کانفرنس کے دوران مصطفی کمال نے لاڑکانہ میں رہنے والوں کو ان کے  دن پھرنے کی نوید بھی سنا دی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…