منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کی ایف اے ٹی ایف کے ذریعے پاکستان کیخلاف سازشیں ناکام بنا دیں گئیں ، منہ توڑ جواب دیدیا گیا

datetime 22  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) ایف اے ٹی ایف کے پاکستانی اقدامات پر اظہار اعتماد کوپاکستان کی بڑ ی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کے ذریعے پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہا ہے مگر ہم ان کو ناکام بنا رہے ہیں۔  گور نر ہائوس میں  گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نےتحریک انصاف کے ایم این اے ریاض فیتانہ اور حاجی محمد رمضان کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سمیت دیگر سے

گفتگو کررہے تھے ۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کو کمزور کر نے کی سازشیں کر رہا ہے مگرہم سفارتی اور دفاعی محاذ سمیت ہر محاذ پر بھارت کو ناکام بنا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کی تمام تر سازشوںکے باوجود فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ اور دیگر شعبوں میں اقدامات پر اعتماد کا اظہار کر رہا ہے الحمد اللہ حکومت کی کامیاب پالیسوں اور حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان ہر شعبے میں مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے تمام ادارے ملکی مفاد کے تحفظ کیلئے متحد ہیںاداروں میں اصلاحات کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ ملکی مفاد میںاہم امور پراپوزیشن حکومت کیساتھ ایک پیج پر آنے سے جمہوریت اور پار لیمنٹ مضبوط ہو رہی ہے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے سے ملکی ترقی اور خوشحالی کی رفتار مزید تیز ہوگی الیکشن کمشنر اور ممبران کی نامزدگی کے معاملے بھی اپوزیشن نے بہتر رویہ اپنا یا جو خوش آئند ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ پاکستان کو اتفاق رائے سے آگے لے کر چلنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ معاشی لحاظ سے پاکستان کو بہت سے چیلنجز ہیں مگر مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی معاشی ٹیم جو اقدامات کر رہی ہے ان کے ذریعے پاکستان کو معاشی اور دیگر مسائل سے مکمل نجات ملے گی پاکستان معاشی طور پر مزید کامیابی سے آگے بڑ ھے گا اورپاکستان میں ترقی اور خوشحالی کیساتھ ساتھ روزگارکے مواقعے بھی میسر آئیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی ،کر پشن اورمعاشی سمیت تمام مسائل کا خاتمہ بھی ملک وقوم کیلئے لازم ہے جس پرکسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…