جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

آخر کار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی آٹے کی قیمتوں کے معاملے پر جاگ گئے، فوری طور پر کیا کام کرنے کا حکم دیدیا

datetime 19  جنوری‬‮  2020 |

پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو گندم اور آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ آٹے کی طلب و رسد کی صورتحال کی بھی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی قسم کا آٹا بحران نہیں ہے جبکہ صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ذخیرہ اندوزوں،

گراں فروشوں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے آٹا ڈیلرز کے خلاف کاروائی عمل میں لانے اور عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ صوبے میں گندم اور دیگر اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔ اُنہوں نے قیمتوں کے تعین اور اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے صارفین کمیٹی کا اجلاس بھی بلانے کی ہدایت کی ہے۔ محمود خان نے روزانہ کی بنیاد پر ذخیرہ اندوزوں، گراں فروشوں اور صوبے میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف اقدامات کے حوالے سے رپورٹ پی ایم آر یو کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صارفین کمیٹیوں کا اجلاس ہر ہفتہ باقاعدگی سے منعقد کیا جائے تاکہ قیمتوں پر قابو پایا جا سکے اور گراں فروشوں کے خلاف عملی کاروائی کی جا سکے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کے ذریعے ساری صورتحال کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی آٹا بحران پیدا کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ عوام کی مشکلات کا احساس ہے، عوام کو ہر ممکن ریلیف دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ عوام ہرگز حکومت کے مقررہ ریٹ سے زیادہ قیمت ادا نہ کریں اور مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومت کا بھر پور ساتھ دیں۔ تمام صورتحال کی بذات خود نگرانی کررہا ہوں، سازشی عناصر کی سازشیں ناکام بنا دی ہیں۔

اُنہوں نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں آٹا بحران کے حوالے سے خبر صر ف ایک پروپیگنڈہ ہے، صوبائی حکومت اس لحاظ سے مکمل طور پر متحرک ہے۔ پنجاب سے فائن آٹے کی ترسیل پر پابندی ہٹا دی گئی ہے۔ صوبے کی تمام مقامی مارکیٹس میں آٹے کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے۔ ہمارے پاس وافر مقدار میں گندم اور آٹا موجود ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ نان بائیوں کے تحفظات جلد دور کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے نان بائیوں کو سستے داموں آٹے کی پیش کش بھی کر دی ہے۔ اُنہوں نے متعلقہ حکام کو نان بائیوں کومخصوص ڈیلرز کے ذریعے کم نرخ پر آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ عوام پر کسی صورت بوجھ نہیں ڈالا جائے گا جبکہ روٹی کی قیمت 10 روپے ہی برقرار رہے گی۔ روٹی کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ نان بائیوں کو کنٹرول ریٹ پر فائن آٹا دینے کیلئے تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…