آٹے کی قلت، وزیراعلیٰ پنجاب کے ہنگامی دورے کے موقع پر سیکیورٹی سٹاف کی میڈیا اور ممبران اسمبلی سے تلخ کلامی، عوام میں مفت آٹے کی تقسیم

19  جنوری‬‮  2020

فیصل آباد (آن لائن)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی تحصیل جڑانوالہ اچانک آمد پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، وزیر اعلی پنجاب کی سخت سیکورٹی، سیکورٹی سٹاف کی میڈیا اور ممبران اسمبلی سے تلخ کلامی، نجی میڈیا کو وزیر اعلی سے دور رکھا گیا،

حکومتی ایم این اے اور ایم پی اے کے دوران تلخ کلامی آن لائن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بغیر شیڈول کے فیصل آباد سب سے بڑی تحصیل جڑانوالہ پہنچ گئے وزیر اعلی آمد پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گی اور ڈویژنل کمشنر چوہدری عشرت علی، ڈپٹی کمشنر محمد علی ایس ایس پی اپریشنز سید علی رضا،اسسٹنٹ کمشنر فیصل سلطان کے علاوہ دیگر افسران کے علاوہ رکن قومی اسمبلی ملک نواب شیروسیر،رکن صوبائی اسمبلی چوہدری علی اختر اوردیگر ممبران بھی اس موقع پہنچ گئے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے سستے بازار میں آٹے کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کا وزٹ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تھانہ سٹی کا معائنہ کیااور ناقص صفائی پر برہمی کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تھانہ کی بلڈنگ کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات صادر کردئیے اس موقع پروزیراعلی پنجاب کی موجودگی میں رکن قومی اسمبلی ملک نواب شیروسیر،رکن صوبائی اسمبلی چوہدری علی اختر کے مابین تلخ کلامی بھی ہو ئی اوروزیراعلیٰ کی سیکیورٹی ٹیم نے میڈیا کو بات چیت سے روک دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکورٹی سٹاف کی ایم پی اے چوہدری علی اختر کیساتھ اور صحافیوں سے تلخ کلامی ہوئی میڈیا کو وزیر اعلیٰ سے دور رکھا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سستے بازار میں آٹے کے مفت تھیلے تقسیم کئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…