بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جب ملک میں کمی تھی تو آٹا ملک سے باہر کیوں بھیجا گیا؟حکمران 2020کو بہتری جبکہ معاشی ماہرین معاشی تباہی کا سال قرار دے رہے ہیں، شہباز شریف نے دھماکہ خیز مطالبہ کر دیا

datetime 19  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آٹے کے بحران پر فوراً انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ تحقیقات کی جائیں کہ کس کے حکم پر آٹا بیرون ملک بھجوایا گیا؟جب ملک میں کمی تھی تو گندم اورآٹا ملک سے باہر کیوں بھیجا گیا؟،

قوم کو بتایاجائے کہ کس کے حکم پر اور کس قیمت پر گندم اورآٹا برآمد ہوا؟،قوم کو معلوم ہونا چاہئے کہ ملک وقوم کا نقصان کرکے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سولہ ماہ میں گندم کے ذخائر کہاں گئے؟ ذخائر کم تھے تو برآمد کرنے کا فیصلہ کیوں ہوا؟یہ عوام کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کے کردار سامنے لانا ہوں گے۔ا نہوں نے کہاکہ 16ماہ میں ہر چیز کے تباہ ہونے کی وجوہات کا پتہ لگانا ہوگا۔صورتحال کی تنزلی کا یہی عالم رہا تو تین ماہ بعد کا سوچ کر خوف آرہا ہے،ہر شعبے کی تنزلی کو بریک نہ لگی تو چند ماہ بعدحالات ٹھیک کرنے کے لئے کسی معجزہ کی ضرورت ہوگی۔حکمران 2020کو بہتری جبکہ معاشی ماہرین معاشی تباہی کا سال قرار دے رہے ہیں۔قوم کی چیخیں نکلوانے کے باوجود مزید اربوں روپے کے مزید ٹیکس کی بازگشت قیامت در قیامت ہے۔مزید ٹیکس لگانے سے معیشت کی رہی سہی سانس بھی بند ہوجائے گی۔ملک میں اصلاحات کے نام پر حماقتوں کو بازار گرم ہے،اس افراتفری میں چند موقع پرستوں کے وارے نیارے ہوگئے ہیں،اگر عمران صاحب لاعلم ہیں تو نالائق اور اگر ان کی مرضی سے ہورہا ہے تو پھر وہ کرپٹ عناصر کے سرغنہ ہیں۔معاشی ماہرین کے تجزیات درست ہیں توآنے والا وقت قوم کی چیخوں کوآسمان پر پہنچادے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…