نئے پاکستان میں غریب کے استعمال کی ہر چیز نایاب، عام آدمی جھولیاں اٹھاکر اس حکومت کو بددعائیں دے رہا ہے،آٹا کون کھا گیا؟ ن لیگ کا دھماکہ خیز دعویٰ

19  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے کا آٹا عمران خان کا ”آٹا گینگ“ کھاگیا ہے،روٹی مہنگی ہونے پر مستعفی ہونے والے وزیر آج کل کہی نظر نہیں آرہے۔ٹماٹر کے بعد آٹا بھی لائنوں میں لگ کر لوگ خرید رہے ہیں۔نئے پاکستان میں غریب کے استعمال ہر چیز نایاب کردی گئی ہے۔عام آدمی جھولیاں اٹھاکر اس حکومت کو بددعائیں دے رہا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 850روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا حکومت کی جانب سے عوام سے مسلسل آٹے بحران سے متعلق جھوٹ بولا جا رہا ہے۔پنجاب کے وزیر خوراک کہہ رہے ہیں ہمارے پاس گندم کی کمی نہیں ہے۔جبکہ جہانگیرترین کہتے ہیں حکومت گندم برآمد کرنے جارہی ہے۔عمران خان کا”موٹو گینگ“ اور ”آٹا گینگ“ پنجاب اور وفاق پر بھاری ہوچکا ہے۔عمران خان اور عثمان بزدار سرمایہ داروں کے ہاتھوں میں کھلونا بن چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…