بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ کس دن سے شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

19  جنوری‬‮  2020

لاہور(آن لائن)پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند میں اضافہ ہو گیا۔ صبح کے وقت دھند بڑھنے سے موٹروے کئی مقامات سے بند کی گئی، فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں، بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ہر طرف سفید دھوئیں کے بادل، ہر منظردھندلا گیا۔ حد نگاہ انتہائی کم، سردی بڑھنے سے سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں

میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند کا راج ہے۔ قومی شاہراہ پر لاہور، اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور دیگر کئی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔ موٹروے ایم ٹو، تھری، فور کو دھند کے باعث بند کیا گیا جسے دھند کم ہونے پر کھول دیا گیا۔ دھندکے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا، پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات نے کوئٹہ میں اکیس اور بائیس جنوری کو شدید برفباری اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…