پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان،خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے اپنا متحرک اور مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے،وزیر خارجہ کی اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان سے انتہائی اہم ملاقات

datetime 18  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان،خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے اپنا متحرک اور مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے،خطے میں محاذ آرائی کسی فریق کے لیے سود مند نہیں ہو گی،معاملات کو سفارتی کوششیں بروئے کار لاتے ہوئے، مذاکرات کے ذریعے سلجھانے کی کوشش کی جائے، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مخلصانہ، مصالحانہ کوششوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے،

پاکستان، فریقین کو محاذ آرائی سے بچنے اور سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر،مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔ہفتہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دوحہ میں قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی سے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، ”افغان امن عمل“اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قطر کے ساتھ پاکستان کے تاریخی،برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان،قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین کثیر الجہتی تعاون کو بڑھانے کا متمنی ہیں۔وزیر خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے 80 لاکھ معصوم کشمیری گذشتہ پانچ ماہ سے مسلسل لاک ڈاؤن،قید و بند کی صعوبتوں سمیت طرح طرح کے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمان بھارتی استبداد سے نجات حاصل کرنے کیلئے اقوام_عالم بالخصوص مسلم امہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی پر قابو پانے کیلئے، سفارتی کاوشیں بروئے کار لانے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ ء خیال ہوا۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ خطے میں محاذ آرائی کسی فریق کے لیے سود مند نہیں ہوگی –

ضرورت اس امر کی ہے کہ معاملات کو سفارتی کوششیں بروئے کار لاتے ہوئے، مذاکرات کے ذریعے سلجھانے کی کوشش کی جائے۔وزیر خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب کو خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی طرف سے جاری کاوشوں سے بھی آگاہ کیااور کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مخلصانہ، مصالحانہ کوششوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کی بحالی سے،چالیس سالہ طویل محاذ آرائی کے خاتمے اور خطے میں قیام_امن کی راہ ہموار ہونے کے روشن امکانات بن رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے قطری ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کو خطے میں کیے گئے اپنے حالیہ دوروں اور مختلف وزرائے خارجہ سے ہونے والے ٹیلیفونک رابطوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خطے میں تناؤ اور کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق رائے کا پایا جانا خوش آئند بات ہے۔وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان،خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے اپنا متحرک اور مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، فریقین کو محاذ آرائی سے بچنے اور سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر،مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا تاکہ خطے کا امن، خطرات سے دو چار نہ ہو۔قطری ڈپٹی وزیر اعظم و وزیرخارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے دورہ ء قطر کو سراہتے ہوئے،”افغان امن عمل” سمیت خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کی تعریف کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…