بھارت ہمارے معاملات میں مداخلت کے بجائے اپنا گھر ٹھیک کرے،بھارت کس چیز پر پردہ نہیں ڈال سکتا، پاکستان نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا

18  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت اپنے گھر کو درست کرے اور دوسرے ممالک کے معاملات پر سیاست کرنے سے اجتناب کرے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کے حوالے سے بھارتی پرو پیگنڈے پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق پاکستان نے بھارت کی طرف سے انفرادی واقعات کو اقلیتوں کے حقوق سے جوڑنے کا بے بنیاد بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کر دیا اور بھارت کو بتایا گیا ہے کہ اس کی یہ سازشیں بھارت کے اپنے اندر اقلیتوں سے ناروا سلوک اور شہریت قوانین جیسے امتیازی اقدامات سے توجہ نہیں ہٹا سکتیں، ان ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی پر بھی پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کو واضح کر دیا گیا ہے کہ پاکستان کے آئین کے مطابق اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں، پاکستانی قانون ملکی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، بھارتی حکام اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے ڈھونگ رچانے سے باز رہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے گھر کو درست کرے اور دوسرے ممالک کے معاملات پر سیاست کرنے سے اجتناب کرے، بھارت اپنے ملک میں اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…