منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

اہم وفاقی وزیر دوحہ سینٹرل جیل پہنچ گئے، اپنے درمیان دیکھ کر پاکستانی قیدی آبدیدہ،قطر کی جیل میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے

datetime 18  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل ترجیحات میں شامل ہیں،سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ہفتہ کو وزیرانسداد منشیات شہریار خان آفریدی دوحہ سینٹرل جیل میں قید پاکستانیوں سے ملاقات کے لئے جیل کے اندر قیدیوں کے سیل میں پہنچ گئے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی وزیر نے کسی خلیجی ریاست میں جیل کے اندر سیل کا دورہ کیا۔شہریار آفریدی نے میجر جنرل سعد بن جاسم ال خولیفی ڈائرکٹر جنرل پبلک سکیورٹی سے ملاقات کی۔ملاقات میں قطر میں قید پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔اس موقع پر میجر جنرل جاسم الخولیفی نے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔شہریار خان آفریدی کو اپنے درمیان دیکھ کر پاکستانی قیدی آبدیدہ ہوگئے اور پاکستان زندہ باد عمران خان زندہ باد شہریار آفریدی زندہ باد کے نعرے لگائے۔قیدیوں نے شہریار آفریدی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کسی پاکستانی وزیر نے ہماری داد رسی کی اور جیل میں خود ملنے ائے۔ ہمارا اعتماد نئے قیادت اور وزیراعظم عمران خان اور انکے نیا پاکستان ویژن پر مزید بڑھ گیا۔ وزیرانسداد منشیات شہریار آفریدی نے جیل میں قید پاکستانیوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔شہریار آفرید ی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل ترجیحات میں شامل ہیں،آپکے لئے وزیر اعظم عمران خان اور مشیر برائے سمندر پار پاکستانیوں زلفی بخاری کا پیغام لایا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور سبز پاسپورٹ کی حرمت بحال کرینگے۔انہوں نے کہا کہ سمندپار پاکستانی بھی دوست ممالک کے قوانین کا احترام کریں اور پاکستان کے سفیر بن کر امن، دوستی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرکے دنیا بھر میں پاکستان کی درست عکاسی کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…