آصف زرداری کیخلاف نیا ریفرنس دائر کرنے پر پیپلز پارٹی شدید مشتعل، نیب کو کھوٹہ سکہ قرار دے دیا

16  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے نیب کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نئے ریفرنس دائر کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کھوٹہ سکہ بن چکا ہے۔ اس ادارے کی کوئی بھی ساکھ نہیں ہے۔

اپنے ردعمل میں پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ عمران خان جب بھی مشکلات کا شکار ہوتا ہے تو نیب یکدم حرکت میں آجاتا ہے۔ اب جبکہ سلیکٹڈ کے تمام اتحادی ان کے خلاف وعدہ خلافیوں کی شکایات کرکے حکومت سے علیحدگی کے لئے پَر تول رہے ہیں تو ایسے میں چیئرمین نیب ایک نئی طوطا کہانی گھڑ کر معاملات سے توجہ ہٹانے کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں۔ پلوشہ خان نے کہا کہ نیازی اور نیب پارٹنرشپ ملک اور معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ عوام مشکلات کا شکار ہیں، بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر ڈاکہ مارا جا رہا ہے تو ایسے میں نیب حکومت مخالف سیاستدانوں کا میڈیا ٹرائل شروع کر دیتا ہے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ ماضی میں بھی جن لوگوں نے صدر آصف علی زرداری پر جھوٹی تہمتیں لگائیں اور ان کا میڈیا ٹرائل کیا انہیں شرمندگی اور خفت کے سوا کچھ نہیں ملا۔ مستقبل میں بھی نیازی اور نیب کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ پلوشہ خان نے کہا کہ نیب گردی کے ذریعے سلطنت نیازیہ بچ نہیں سکے گی اور ان عناصر کو بھی انصاف کے کٹہڑے میں کھڑا ہونا پڑے گا جو غیرجمہوری اور غیرقانونی اقدام کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…